Daily Ausaf:: شریف برادران کے خلاف 3 کرپشن ریفرنسز
Updated at:  Thursday,11 March 2010
شریف برادران کے خلاف 3 کرپشن ریفرنسز
راولپنڈی: قومی احتساب بیورونے شریف برادران اورا ن کے خاندان کے دیگر افراد کے خلاف اربوں روپے کرپشن کے3 الگ الگ ریفرنسز کی پیروی کیلئے راجہ افضل کو پراسکیوٹر مقرر کر دیا ۔راجہ افضل 19 مارچ کو مقدمات کھولنے کی نئی درخواست دائر کریں گے۔

راولپنڈی کی احتساب عدالت نمبر ایک کے جج طارق عباسی نے حدیبیہ پیپر مل، رائے ونڈ اراضی خردبرد اور اتفاق فاؤنڈری کرپشن ریفرنسز کی باقاعدہ سماعت کا آغاز کیا۔ نیب کی جانب سے راجہ افضل عدالت میں پیش ہوئے اور قومی احتساب بیورو کی جانب سے پراسکیوٹر مقرر کرنے کا لیٹر عدالت میں پیش کیا ۔

راجہ افضل نے ریفرنسز کے مطالعے کیلئے مہلت طلب کی جس پر فاضل جج نے تینوں کرپشن ریفرنسز کی سماعت بغیر کارروائی کے 19 مارچ تک ملتوی کر دی۔
مزید خبریں
Share on Facebook
Mehtab Publications Pvt (Ltd)
Copyright 2010 All rights reserved.