Daily Ausaf::بھارت نے کشمیر ، پانی کے مسائل حل نہ کئے تو ایشیائ ایٹمی لپیٹ میں آجائیگا ، سردار عتیق
Updated at: Wednesday,10 March 2010
بھارت نے کشمیر ، پانی کے مسائل حل نہ کئے تو ایشیائ ایٹمی لپیٹ میں آجائیگا ، سردار عتیق
اسلام آباد﴿نامہ نگار﴾مسلم کانفرنس کے صدر سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ بھارت دریائوں کا پانی بند کرکے پاکستان کوبنجر کرنا چاہتا ہے ، عالمی برادری اپنا کردارادا کرے ، بھارت نے پانی اور کشمیر کے مسائل کے حل میں سنجیدگی سے کام نہ لیا تو پھرایشیائ ایٹمی جنگ کی لپیٹ میں آسکتا ہے ، مسلم کانفرنس تمام قبائل کا گلدستہ ہے ، نظریہ اور عقیدے کی مضبوطی کیلئے کارکن کردارادا کریں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ۔اپنی رہائش گاہ پر مسلم کانفرنس ہجیرہ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔وفد کی قیادت ممبر مجلس عاملہ سردار صابر ایڈووکیٹ نے کی ۔وفد میں سیاسی رہنما راجہ راجہ نومیری ، راجہ شام دین ، ڈاکٹر شریف ، راجہ لیاقت ، بشارت عباسی ، چیئرمین ملک ظفر ، نصراللہ اعوان ، مسلم کانفرنس ہجیرہ کے صدر سردار امین ، آرگنائزر ملک محبوب اعوان ایڈووکیٹ بھی شامل تھے۔ سردار عتیق احمد نے کہاکہ بھارت ہٹ دھرمی کرکے ایشیائ کا ماحول خراب کررہا ہے اورپانی روک کر پاکستان کی معاشی ناکہ بندی کی سازش کررہا ہے عالمی برادری کو فوری اپنا کردار ادا کرنا ہو گا، بھارت مسئلہ کشمیر سمیت پانی کے ایشو کو سنجیدگی سے لے، پاک بھارت مذاکرات جاری رہنے چاہئیں اور ان میں کشمیریوں کی شمولیت کو یقینی بنایا جائے ۔ انہوںنے کہاکہ مسلم کانفرنس نظریاتی جماعت ہے اور اس کو تمام قبائل کا اعتماد حاصل ہے ، کارکن نظریے اور عقیدے کی مضبوطی کیلئے اپنا کردار ادا کریںمسلم کانفرنس میں نئے شامل ہونیوالوں افراد کو خوش آمدید کہتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ واٹر سپلائی سکیم کو جلدمکمل کرینگے ، دریں اثنائ ہجیرہ کے وفد نے سردارعتیق سے ملاقات میں حلقہ ہجیرہ کے مسائل سے آگاہ کیا اور اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کو کہا۔ وفد نے سردارعتیق کو ہجیرہ آنے کی دعوت بھی دی۔