Daily Ausaf:: پی اے سی کالکڑی سکینڈل کی تحقیقات مکمل نہ ہونے پر اظہار برہمی
Updated at: Wednesday,10 March 2010
پی اے سی کالکڑی سکینڈل کی تحقیقات مکمل نہ ہونے پر اظہار برہمی
مظفرآباد ﴿وقائع نگار﴾ پبلک اکائونٹس کمیٹی آزادکشمیرکا اجلاس کمیٹی کے چیئرمین چوہدری انوارالحق کی صدارت میں ہواجس میں کمیٹی کے ممبران محمد صدیق بٹلی ،محترمہ مہرالنسائ کے علاوہ دیگر حکام ن شرکت کی۔اجلاس میں دیگر محکموں کے علاوہ محکمہ جنگلات کی صورتحال کا خصوصی جائزہ لیاگیا اور برسوں پرانے لکڑی سکینڈل پر ابھی تک کوئی پیشرفت نہ ہونے پرحیرت کا اظہارکیا اورمتعلقہ محکموں کوہدایت کی کہ مذکورہ سیکنڈل کی تحقیقات 2ماہ کے اندر مکمل کرکے رپورٹ کمیٹی کو پیش کی جائے ۔واضح رہے کہ 1987ئ میں لکڑی ڈپوئوں سے مبینہ طورپر10لاکھ 75ہزار روپے غبن کے گئے لیکن اتنا عرصہ گزر جانے کے باوجود کوئی ریکوری نہ ہوئی اور نہ ہی کسی کے خلاف کارروائی عمل میں آئی۔