Daily Ausaf:: خواتین کو حقوق دیئے بغیر ترقی ممکن نہیں ، ناہید طارق
Updated at: Wednesday,10 March 2010
خواتین کو حقوق دیئے بغیر ترقی ممکن نہیں ، ناہید طارق
میرپور﴿بیورورپورٹ﴾وزیربہبود آبادی آزادکشمیر ناہید طارق نے کہا ہے کہ خواتین آبادی کا نصف سے زائد اور اہم ترین جزو ہیں ۔ قومی ترقی و خوشحالی کے حصول اور خواتین کی حقوق دیئے بغیر کوئی بھی ملک یا معاشرہ زندہ رہنے کا تصور نہیں کر سکتا ۔ اسلام نے عورت کو بحیثیت ماں ، بہن ، بیوی اور بٹی کے جو حقوق عطائ کئے ہیں ۔ دنیا کی کوئی دوسری جدوجہد سے جدید تہذیب بھی خواتین وہ مقام ، عزت و وقار اور حقوق نہیں دے سکی اور نہ قیامت تک دے پائے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خواتین حقوق کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ آواز فاؤنڈیشن ﴿یو کے﴾کے زیر اہتمام تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ تقریب کی صدارت چیئرپرسن آواز فاؤنڈیشن مسز خالدہ اقبال نے کی ۔ تقریب سے مسز زاہدہ تصدق ﴿آواز فاؤنڈیشن یو کے﴾ مسز سارہ ناز ﴿یوکے﴾ مس نسیم کنول ، ستی صدر شعبہ خواتین ساجدہ رفیق ، کشور عزیز ، مسز گلفام اختر ، شیخ ، مسز فرزانہ راشد بیگ ، مسز غزالہ طارق ، مسزا مبرین کوثر ، مسز نسرین منشی کے علاوہ مختلف شعبہ ہا زندگی سے تعلق رکھنے والی خوارتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ وزیر بہبود آبادی ناہید طارق سے کہا کہ خواتین کو اسلام نے وراثت کا حق دے کر دیگر افراد خاندان کے برابر معاشرتی اور معاشی حقوق دے کر زندہ درگور کی جانے والی بچی کو باعزت اور باوقار زندگی گزارنے کا جو حق دیا ۔ اسے دنیا کی کوئی طاقت اور تہذیب نہیں چھین سکی ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم کانفرنس نے آزادخطہ میں خواتین کو سیاسی ، معاشی ، معاشرتی حقوق دینے کے ساتھ ساتھ ملازمتوں ، قانون ساز اسمبلی اور بلدیاتی اداروں میں نمائندگی کا حق دے کر یہ ثابت کر دیا ہے کہ مسلم کانفرنس ہی ریاست جموں وکشمیر اور مہاجرین مقیم پاکستان کی سب سے بڑی نظریاتی جماعت تحریک آزادئ کشمیر کی بانی اور خواتین کے حقوق دینے والی سیاسی قوت کا نام ہے انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آزادکشمیر کی موجودہ حکومت وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت میں خواتین کو معاشرہ میں ان کا مقام دلانے ، زندگی کے مختلف شعبہ جات کے علاوہ سیاسی اور انتظامی حقوق دینے کیلئے اقدامات کا سلسلہ جاری رکھے گی ۔