Daily Ausaf:: اہلیان ڈیرہ اسماعیل خان پر بیک وقت دوستم
Updated at:  Tuesday,09 February 2010
اہلیان ڈیرہ اسماعیل خان پر بیک وقت دوستم
ڈیرہ اسماعیل خان شائد پاکستان کا واحد شہر ہے جس میں موبائل سروس بھی بند ہے اور موٹر سائیکل چلانے پر بھی پابندی ہے۔ مڈل اور لوئر مڈل کلاس کے اس شہر میں ان گنت لوگ موٹرسائیکل استعمال کرتے ہیں۔ پہلے ڈبل سواری پر پابندی لگائی گئی اور بعد ازاں موٹر سائیکل چلانے پر ہی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس پابندی میں نرمی کرتے وقت جو قواعد و ضوابط موٹر سائیکل سواروں پر ٹھونسے گئے اس کی وجہ سے کوئی بھی شخص موٹر سائیکل کو سڑک پر لانے کی جرات نہیں کر رہا۔ موبائل سروس بند ہونے کی وجہ سے ڈیرہ اسماعیل خان کا رابطہ عملاً دوسرے شہروںسے کٹا ہوا ہے۔ موبائل سروس کے باسہولت ہونے کی وجہ سے اکثر لوگوں نے لینڈ لائن کنکشن کٹوا دیئے تھے اس لئے اب لوگ مجبور محض ہوکر رہ گئے ہیں۔
اہلیان ڈیرہ اسماعیل خان سوال کرتے ہیں کہ فرقہ وارانہ مسائل تو کراچی سمیت دیگر شہروں میں بھی ہیں لیکن وہاں موٹر سائیکل پر پابندی نہیں لگائی جاتی۔ صوبہ سرحد کے بیشتر حصے میں طالبان اور سیکورٹی فورسز کے درمیان کشمکش چلتی رہی ہے لیکن کسی بھی شہر کا وہ حال نہیں کیا گیا جو ڈیرہ اسماعیل خان کا ہے۔ اہلیان ڈیرہ نے حکومت خصوصاً ڈپٹی سپیکر کنڈی سے صورتحال کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔
مزید خبریں
Share on Facebook
Mehtab Publications Pvt (Ltd)
Copyright 2010 All rights reserved.