Daily Ausaf:: ایران کا ڈورن کے بعد رڈار پر نظر نہ آنے والے طیارے کا تجربہ
Updated at:  Tuesday,09 February 2010
ایران کا ڈورن کے بعد رڈار پر نظر نہ آنے والے طیارے کا تجربہ
تہران : ایران نے ڈرون کے بعد راڈار پر نظر نہ آنے والے طیارے کا تجربہ کیاہے۔ دوسری جانب جوہری توانائی ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی کا کہنا ہے کہ اگلے برس تک مزید دس یورینیم افزودگی کے پلانٹ بنائے جائیں گے۔

ایرانی فضائیہ کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل عزیز نے تہران میں میڈیا کو بتایا کہ راڈار پر نظر نہ آنے والے طیارے صوفریح نے تمام تجربات مکمل کرلئے ہیں اور مزید تجربات کے بعد اس کی بڑے پیمانے پر پیداوار شروع کی جائے گی۔

دفاعی مبصرین کا کہناہے کہ مچھلی کے مانند یہ طیارہ دشمن کے راڈار پر نظر آنے کے بعد ایرانی دفاعی صلاحیت میں مزید اضافہ ہوگیاہے۔ اس سے پہلے ایرانبغیر پائلٹ کے طیارے کا کامیاب تجربہ کرچکاہے۔
مزید خبریں
Share on Facebook
Mehtab Publications Pvt (Ltd)
Copyright 2010 All rights reserved.